اسلام آباد: غدار وطن عمران خان کا پاکستان کے خلاف خفیہ سازش کا حصہ 2 لیک ہوگیا، اس وقت کے وزیراعظم عمران خان اپنے وزیر خارجہ کے ساتھ
شاہ محمود اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور پی ایس اعظم خان اس بات پر گفتگو کر رہے ہیں کہ کس طرح سیفر کو موڑ دیا جائے اور اسے عوام میں اپنی حکومت کے خلاف ایک سازش کے طور پر بیچا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں نئے انکشافات سامنے آگئے۔ مبینہ آڈیو میں عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک میٹنگ کرنی ہے جس میں تین لوگ ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی آڈیو لیک میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک میٹنگ کرنی ہے جس میں آپ (شاہ محمود قریشی)، سیکریٹری خارجہ اور اعظم خان شریک ہوں گے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کو مبینہ آڈیو کلپ میں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میٹنگ میں ہمیں کہنا ہے کہ چپ کرکے اپنی مرضی کے منٹس نکال لیں۔ اعظم کہہ رہا ہے کہ منٹس بنا لیتے ہیں، پھر فوٹو اسٹیٹ کروا کے رکھ لینا ہے۔