لاہور: لیاقت آباد میں 6 سال قبل سفاک ملزم ہارون نے تین سوتیلے بھائیوں 4 سالہ ابن وارث، 8 سالہ شارون اور 10 سالہا رمان کو جائیداد کی خاطر کپڑے دلوانے کے بہانے اغواء کیا اور انہیں سیالکوٹ لے جا کر بیدردی سے قتل کرنے کے بعد لاشیں بوری میں ڈال کر کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دی تھیں۔
ملزم گزشتہ 6 سال سے مفرور تھا۔ پولیس نے گزشتہ روز ملزم ہارون کولاہور کے علاقے ڈیفنس فیز فور سے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا ہے۔