کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر کراچی میں تیز بارشوں کی پیشن گوئی کردی ہے۔ 31 اگست کی رات سے تین ستمبر تک اندرونِ سندھ یعنی تھرپارکر، عمر کوٹ اور سانگھڑ ڈسٹرکٹ سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں ہونگی۔
جبکہ کراچی میں 01 ستمبر سے 03 ستمبر تک تیز بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو نوٹیفکیشن کے ذریعہ آگاہ کردیا ہے۔

































