کراچی (رپورٹ: ایم جے کے) 19 سالہ شانتی کے ساتھ ہونے والی جنسی تشدد اور ظلم و ستم کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر انسانی حقوق پر وزیر اعلی سندھ کے مشیر راجویر سنگھ سوڈھا اور ڈائریکٹر ہیومن رائٹس سندھ آغا فخر حسین نے زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کی رہائش کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران راجویر سنگھ سوڈھا نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ حکومت سندھ قانونی اور مالی دونوں طرح کی ہر ممکن مدد میں فراہم کرے گی اور تمام دستیاب وسائل کے ذریعہ انصاف کے حصول کے لئے پرعزم رہے گی۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ خاص طور پر صنف پر مبنی تشدد سے متعلق معاملات میں انصاف کی فراہمی صوبائی حکومت کے لئے اولین ترجیح ہے۔