کراچی: ماہرین فلکیات کے مطابق اگست کے مہینے میں 2 سپر مون ہوں گے، جس دوران چاند زمین کے انتہائی قریب ہو گا۔
اس سُپر مون کا پہلا نظارہ منگل یکم اگست کو ہو گا۔ یکم اگست کو چاند زمین سے صرف 357,530 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا۔ جس کی وجہ سے چاند معمول سے زیادہ بڑا اور واضح نظر آئے گا۔ صرف یہی نہیں 30 اگست کو چاند زمین کے اور بھی قریب آ جائے گا۔ اس دن چاند اور زمین کے مابین فاصلہ صرف 357,344 کلومیٹر ہی ہوگا۔
ماہرین کی طرف سے اسے ‘بلو مون’ کا نام دیا گیا ہے۔ پاکستان میں سپر مون کا نظارہ اس سے قبل یہ نظارہ 2018 میں دیکھنے کو ملا تھا۔ ایک ہی مہینے میں دو مکمل سپر مون آسمان کی زینت بنے تھے۔ یہ نظارہ اب دوبارہ 2037 میں دیکھا جا سکے گا۔
رواں سال 2023 میں پہلا سُپر مون رواں ماہ جولائی 2023 میں دیکھا گیا تھا جبکہ چوتھا اور آخری سُپر مون ستمبر 2023 میں دیکھا جا سکے گا۔