پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلاع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد جاں بحق اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔
باجوڑ کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر سعد خان نے بتایا کہ دھماکے میں اب تک 35 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں جے یو آئی تحصیل خار کے امیر مولانا ضیااللہ جان بھی جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمیوں کو تیمرگرہ اور پشاور منتقل کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔