سندھ حکومت نے بلدیاتی ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں

0
60

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات، جنگلات و جنگلی حیات اور مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر عوام کو ریلیف دینے کے لئے تمام متعلقہ اداروں نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت مربوط و مستحکم اقدامات کئے ہیں۔

 انہو ں نے کہا کہ عوام کی تکالیف اور مشکلات کے حل کے لئے تمام بلدیاتی و ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجود ہوں گے۔ تما م متعلقہ بلدیاتی اداروں کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور عوام کو ریلیف دینا سندھ حکومت کی اولین  ترجیح ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لئے متعلقہ عملہ مسلسل گشت پر ہوگا اور ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ اداروں کے درمیان کو آرڈیشن کے حوالے سے اہم کردار ادا کرے گا۔ عید کے موقع پر کسی بھی غیر معمولی صورتحال کی صورت میں ضلعی انتظامیہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ اقدامات کرے گا۔ عوام کسی بھی مشکل صورتحال میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے کنٹرول روم سے رجوع کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں