اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو۔زرداری نے کہا ہے کہ بجٹ میں امیروں کو فائدہ دیا گیا ہے، غریب کا نہیں سوچا گیا۔ عمران خان کی حکومت سے قبل کسانوں کو 5 روپے آج 12 روپے فی یونٹ بجلی مل رہی ہے۔ حکومت نے پورے بجٹ سیشن میں عوام کی توہین کی ہے اور ہم نے فائدہ غریب عوام کی جیب تک پہنچانا ہے۔ حکومت نے مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہے اور تعمیراتی شعبے میں صرف رئیل اسٹیٹ مالکان کو فائدہ ہورہا ہے۔ عوام تحریک انصاف کی حکومت سے حساب مانگ رہا ہے۔ حکومت غریب کو مدد نہیں تکلیف پہنچا رہی ہے اور حکومت بات غریب کی بات کرتی ہے مگر اقدامات نہیں کرتی۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے بہتر حالات پیدا کرنے پڑیں گے۔ جو پہلے ہوا اسے بھول جائیں، عوام آج کا حساب چاہتے ہیں۔ پاکستان کے عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں اور پاکستان کے عوام وزیراعظم سے ماضی کے قصے نہیں سننا چاہتے۔ اسپیکر کی جانبداری کی وجہ سے بجٹ پاس ہوا۔