عاطف اسلم کا نیا گانا ‘دل جلا نےکی بات’ مقبول ہوگیا

0
154

کراچی: عاطف اسلم کا نیا گانا ‘دل جلا نےکی بات’ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

عاطف اسلم کا نیا گانا ’’دل جلانے کی بات‘‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔ یوٹیوب پر اس گانے کو ایک دن میں  تقریباً ایک ملین بار دیکھا جاچکا ہے۔ گانے میں عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ موسیقی سعد سلطان نے دی ہے اورگانے کی ہدایات ڈیوڈ زینی نے دی ہے۔

یوٹیوب پر عاطف اسلم کے گانے کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور لوگ  انہیں ’’کنگ آف میوزک انڈسٹری‘‘ قرار دے رہے ہیں۔ عاطف اسلم کے بھارتی مداحوں میں بھی گانا بہت مقبول ہورہا ہے اور بھارت سے بھی ان کے نئے گانے پر لوگ تبصرے کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں بالی ووڈ میں عاطف اسلم کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں