ہزارہ ٹائون کے واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو

0
50

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہزارہ ٹاون میں افسوس ناک واقع رونما ہواجس پر پوری قوم غم زدہ ہے اورظلم و بربریت برپا کرنے والے ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

اب تک واقع میں 12 ملوث افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور علاقہ ایس اہچ او کو ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہے اور ہمیں قومیتوں اور فرقوں میں تقسیم کرنا دشمنوں کی چال ہے۔ ظلم کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی کی رعایت نہیں برتی جائیگی اور بلوچستان حکومت مظلوم خاندان کے اہل خانہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں