پی ٹی آئی حکومت کے وزراء پیپلز پارٹی فوبیا کا شکار ہوچکے ہیں، جام اکرام اللہ دھاریجو

0
54

کراچی: صوبائی وزیر برائے انسداد بدعنوانی، صنعت، تجارت و امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے وزراء پیپلز پارٹی فوبیا کا شکار ہوچکے ہیں۔ وفاقی وزراء کی فوج اپوزیشن کے خلاف  جنگ کرنے کے بجائے کورونا اور ٹڈی دل سے مقابلہ کے لئیے اپنی حکومت کی توجہ مبذول کروائے۔

پیپلز پارٹی حکومت اپنی پارٹی لیڈرشپ کی ہدایات پر سندھ میں کورونا وائرس کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے اور کورونا وائرس کا مقامی سطح پر پھیلنا خطرناک ہے ان خطرات کی وزیراعلی سندھ نے پہلے ہی نشاندہی کی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں