وکلاء پر تشدد کا معاملہ’ ایڈیشنل جج کا ایس ایس پی ملیر، ایس ایچ اوز اسٹیل ٹائون سمیت بن قاسم دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

0
29

کراچی: نیشنل ہائی وے لنک پر وکلاء کیمپ پر تشدد کا معاملہ پر ایڈیشنل سیشن جج ملیر کا ایس ایس پی ملیر، ایس ایچ او اسٹیل ٹائون سمیت ایس ایچ او بن قاسم دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔

زیشان اجمل آرائیں کی جانب سے درج پیٹیشن میں ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی، ایس ایچ او اسٹیل ٹائون الن عباسی اور ایس ایچ ایس او بن قاسم طاہر قادری کو فریق بنایا گیا جبکہ عدالتی حکم میں تشدد میں ملوث دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

27 اپریل کو ضلع ملیر نے لنک روڈ پر قائم احتجاجی کیمپ کو اکھاڑ دیا تھا اور پولیس کی بھاری نفری نے وکلاء سمیت احتجاجی مظاہرین پر تشدد کیا تھا۔

دوسری جانب تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں وکلاء کی بڑی تعداد عدالتی حکم پر ایس ایچ او تھانہ اسٹیل ٹاؤن علن عباسی سمیت افسران و اہلکاروں پر مقدمہ درج کروانے پہنچ گئی۔

متنازعہ کینالز اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف لنک روڈ کراچی پر وکلاء کی جانب سے لگائے جانے والے احتجاجی دھرنے پر آنسو گیس شیل اور لاٹھی چارج کے دوران ذخمی ہونے والے وکیل ذیشان اجمل کی جانب ملیر کی عدالت میں ایس ایس پی ملیر ،،ایس پی ملیر ، منصور بوزدار  ایس ایچ او تھانہ اسٹیل ٹاؤن ، ایس ایچ او تھانہ بن قاسم اور آپریشن میں شامل دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمے کے اندارج کے لئے 22 اے کی درخواست لگائی گئی تھی۔

ملیر بار کے سینکڑوں وکیل عدالتی حکم کے ہمراہ اسٹیل ٹاؤن تھانے پہنچ گئے وکلاء کی جانب سے ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن علن عباسی کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں