کراچی: امریکہ کی لیک ہونے والی خفیہ دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کے خفیہ جائزوں نے بتایا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے عالمی ایجنڈے کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے کیونکہ بڑے ترقی پذیر ممالک امریکہ، روس اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تصادم سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بعض صورتوں میں اس دشمنی کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
افشا ہونے والے امریکی رازوں کی ایک بڑی تعداد کے درمیان دستاویز نے بھارت، برازیل، پاکستان اور مصر سمیت بڑی ابھرتی ہوئی طاقتوں کے نجی معاملات کی جھلک بھی دکھائی ہے۔ دستاویز کے مطابق اس دور میں جب امریکہ دنیا کا غیر متنازع سپر پاور نہیں رہا یہ ممالک وفاداریوں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔