کراچی: بھارتی نیوز چینل پر مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی بھارت کی پہلی ‘اینکر’ متعارف کردی گئی۔ آرٹیفیشل انٹیلی جینس (اے آئی) ٹیکنا لوجی سے بنائی گئی اینکر ثنا نے انگریزی زبان میں موسم کی لائیو خبروں سے ناظرین کو آگاہ کیا۔ اے آئی اینکر ثنا متعدد زبانیں بولنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔