پاک امریکہ شراکت داری کے بارے میں صحافیوں کے لیے 3 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

0
23

کراچی (رپورٹ: ماجد خان) نجی ہوٹل میں پاک امریکہ شراکت داری کے بارے میں رپورٹنگ کے ذریعے تربیتی 3 روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ورکشاپ امریکی قونصلیٹ جنرل اور میڈیا فاؤنڈیشن 360 کے تعاون سے منعقد کی گئی جس میں پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے 25 صحافیوں نے حصہ لیا۔

ورکشاپ سے قبل آن لائن فارم بھرا گیا جس کے بعد سینیئر جرنلسٹ اور میڈیا فاؤنڈیشن 360 صدر مبشر بخاری نے ہر صحافی کا الگ الگ انٹرویو زوم پر لیا، جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافیوں میں سے 50 کو منتخب کیا گیا اور 25 صحافیوں کا پہلا بیج تشکیل دے کر کراچی کے نجی ہوٹل میں تین دن کے لیے صبح 9 سے شام 5 بجے تک ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورک شاپ کے تینوں دن 23,24 اور 25 جنوری کو منتخب صحافی وقت کے مطابق پہنچے اور پہلے دن ورکشاپ کی ابتدا میں تلاوت قران پاک کے بعد کنسلٹنٹ میڈیا فاؤنڈیشن 360 مجتبٰی راٹھور نے اپنا تعارف کروایا اور اس کے بعد تمام صحافیوں نے بھی اپنا اپنا تعارف کروایا۔

میڈیا فاؤنڈیشن 360 کنسلٹنٹ کی جانب سے اس ورک شاپ کے حوالے سے تین روزہ ورکشاپ کا ایجنڈا بیان کیا گیا، چائے کے وقفے کے بعد سینیئر جرنلسٹ تہمینہ قریشی نے ٹریننگ کا آغاز کیا ٹریننگ میں صحافیوں کو ‘فیکٹ چیکنگ اور انویسٹیگیٹو جرنلزم’ کے حوالے سے تربیت دی گئی، اگلے سیشن میں سینیئر جرنلسٹ اور صدر میڈیا فاؤنڈیشن 360 مبشر بخاری نے ‘آر ٹی آئی’ کے حوالے سے تفصیلی بتایا اور پریکٹس بھی کروائیں۔

ٹریننگ کے دوسرے روز جرنلسٹ فاطمہ علی نے ٹریننگ کا آغاز کیا جس میں انہوں نے ‘قابل اعتماد ذرائع کی طاقت’ پر بریفنگ اور تربیت دی، ورک شاپ کے اگلے حصے میں سینیئر ایڈیٹر اینڈ پروڈیوسر توصیف رضی ملک نے صحافیوں کو رپورٹنگ میں ‘انٹرویو ٹیکنیک’ کے حوالے سے تفصیلی تربیت دی، اگلے حصے میں سینیئر جرنلسٹ اور ٹرینر لبنا جرار نے ‘فیکٹ چیکنگ’ پر تمام صحافیوں کو تفصیلی بریف کیا اور بحث و مباحثہ کیا، اس کے بعد فاطمہ علی نے ٹریننگ میں موجود صحافیوں کو بتایا کہ کس طرح ‘ویڈیو کے ذریعے رپورٹس کو مرتب کیا جاتا ہے’، اور اسی حوالے سے پریکٹس بھی کروائی۔

ٹریننگ کے دوسرے روز اختتام کے بعد رات 8:30 سے 9:00 کے درمیان امریکی قونصلیٹ جنرل سے وابستہ ریوا گپتا کے ساتھ صحافیوں نے اور میڈیا فاؤنڈیشن 360 مینجمنٹ نے ڈنر کیا، ڈنر سے قبل صحافیوں نے امریکی قونصلیٹ جنرل سے وابستہ ریوا گپتا کو اپنا اپنا تعارف کروایا اور پاک امریکہ شراکت داری سے جو پاکستان میں کام ہو رہے ہیں ان حوالے سے خوش آئند کہا۔ ڈنر کے اختتام پر صحافیوں نے کشتی میں سواری کرنے کے بعد امریکی قونصلیٹ جنرل سے وابستہ ریوا گپتا کے ساتھ یادگار کے طور پر الگ الگ اور گروپ کی شکل میں فوٹو بھی بنوائے۔

ٹریننگ کے تیسرے روز سینیئر جرنلسٹ اور ٹرینر لبنا جرار نے ‘پاک – یو ایس اے اسٹریٹیجک ریلیشن شپ’ کے حوالے سے تفصیلی بیان کیا اور اس حوالے سے صحافیوں سے بھی ان کی رائے لی اور بحث و مباحثہ ہوا، ورک شاپ کے اگلے سیشن میں صدر میڈیا فاؤنڈیشن 360 مبشر بخاری نے موجودہ میڈیا اور رپورٹنگ میں کیا کیا ‘انوویشن’ ہوئیں، اس حوالے سے صحافیوں سے رائے لی جسے تمام صحافیوں نے اچھے سے بتایا، بعد اذاں امریکی قونصلیٹ جنرل سے وابستہ سیف جسکانی نے پاک امریکہ تعلقات اور شراکت داری سے جو کام ہوئے یا ہو رہے ہیں خصوصا سندھ’ کراچی میں ان حوالے سے صحافیوں کو بریف کیا۔

ورکشاپ کے اختتام پر صحافیوں سے رپورٹنگ آئیڈیاز میڈیا فاؤنڈیشن 360 نے اپنے ساتھ شیئر کیے اور صحافیوں کو پاک امریکہ شراکت داری سے جو کام ہوئے یا ہورہے ہیں ان پر سب کو الگ الگ پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل فارمیٹ پر اسٹوری کرنے کا بتایا گیا۔

آخر میں مینجمنٹ اور صحافیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو کے بعد تین دن کی بہترین ورکشاپ پر صحافیوں نے امریکی قونصلیٹ جرنل کا اور میڈیا فاؤنڈیشن 360 صدر مبشر بخاری، کنسلٹنٹ مجتبی راٹھور اور ان کی مینجمنٹ ٹیم سے وابستہ مریم اور رمشاہ کی بہترین مینجمنٹ کو سراہا، جنہوں نے تینوں دن ورکشاپ کے درمیان کھانا، چاۓ اور مختلف سرگرمیوں سے صحافیوں کو جسمانی طور پر ورک شاپ میں فعال رکھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں