اسلام آباد: محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ سے نیا کورونا وائرس کراچی پہنچ گیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ سے واپس آئے 12 افراد میں سے میں کورونا وائرس کے نئے قسم کی تصدیق ہوئی ہے۔برطانیہ سے واپس آنے والے 12 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیےگئے، ان افراد سے رابطے میں آنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ترجمان محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ ان افراد کے مزید ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں، تمام افراد کا تعلق کراچی سے ہےجو کہ نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ باقی تین افراد میں پرانے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
لندن میں کورونا کی نئی اور زیادہ خطرناک قسم کی دریافت کے بعد متعدد ملکوں نے برطانیہ سے پروازیں اور سرحدیں بند کر دی۔ کورونا کی نئی خطرناک ترین شکل لندن سے پاکستان میں داخل ہو چکی ہے، لندن سے کراچی آنے والے تین لوگوں میں اس کی تصدیق ہوئی ہے، واضح رہے کہ نیا وائرس پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے ستر فیصد زیادہ خطرناک ہے اور یہ خلیوں میں داخل ہو جاتا ہے، بچے بھی اس سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔