اسلام آباد: سینئیر ترین صحافی محمود ضیاءالدین اسلام آباد میں انتقال کرگئے، إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔
ڈان اخبار سمیت مختلف اخبارات میں رہے اور پاکستانی میڈیا میں جہت پیدا کی۔ ڈان، دی نیوز اور ایکسپریس ٹریبون کے سابق ایگزیکٹو ایڈیٹر رہے۔ وہ 50 برس تک صحافت سے وابستہ تھے اور اس مکتب فکر کے پیر تھے کہ صحافی وہ جو اپنی ملازمت سے گزارہ کرتا ہے۔ پورا وقت صحافت کو دیتا ہے۔