تحریک انصاف کے اینکرز عمران ریاض خان اور ڈاکٹر مُعید پیرزادہ بیرون ملک فرار

0
420

کراچی: تحریک انصاف کے اینکرز عمران ریاض خان اور ڈاکٹر مُعید پیرزادہ پاکستان سے فرار ہوگئے۔ قابل اعتماد ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا فین بوائے عمران ریاض خان ہفتے کی صبح 0600 بجے لاہور سے اتحاد ایئر لائن ای وائے 242 کے ذریعے ابوظہبی فرار ہوا ہے جبکہ ڈاکٹر معید پیرزادہ دو دن پہلے برطانیہ فرار ہوئے ہیں جس کی تصدیق ڈاکٹر معید نے اپنے وی لاگ میں بھی کردی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ کی سپریم کورٹ تعیناتی کے بعد اینکرز عمران ریاض خان اور ڈاکٹر مُعید پیرزادہ پاکستان سے فرار ہوئے ہیں۔ دونوں اینکرز کے کیسز اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت تھے اور جسٹس اطہر من اللہ نے ایف آئی اے اور پولیس کو اینکرز کی گرفتاری روکا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک سال قبل عمران ریاض خان نے یو اے ای اور اتحاد ایئر لائن کو اسرائیل کو پروموٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں