کراچی: ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان علی بلوچ کے مطابق ماڑی پور مچھر کالونی میں عوام کے تشدد سے دو افراد کی ہلاکت کے معاملہ پر کیماڑی پولیس کی جانب سے گزشتہ رات مچھر کالونی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔ 34 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ اب تک ویڈیوز کے ذریعے سے پانچ ملزمان کو شناخت کیا جا چکا ہے۔ ویڈیوز کی مدد سے مزید ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ واقعہ میں ملوث کسی بھی ملزم کو نہیں چھوڑیں گے۔ مقدمہ میں 15 ملزمان کو نامزد جبکہ 200 سے زائد نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔