اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کی ٹیلی فون پر گفتگو کی ٹیپ چلا دی۔ جس میں گنڈاپور اپنے ایک ساتھی کو بندوقوں کا انتظام کرنے کی ہدایات دے رہے ہیں۔ رانا ثنااللّٰہ نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف اپنے ہی لوگوں کی لاشیں گرا کر الزام اداروں پر لگائیں گے اور علی امین جس شخص سے بات کررہے ہیں اسکی شناخت ہو گئی ہے۔
آڈیو کال میں پی ٹی آئی راہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نامعلوم شخص سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے باڈر پر اسلحہ فراہم کرنے کا کہہ رہا ہے۔ نامعلوم شخص گنڈا پور کو اسلحہ بما لائسنس اور بندے فراہم کرنے کا کہہ رہے ہیں۔