کراچی: نارتھ ناظم آباد میں عبداللہ کالج کے قریب سی این جی اسٹیشن میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا جس کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق عبداللہ کالج بائیکو پمپ پر سلنڈر د ھماکہ 04 ہلاک و 06 افراد زخمی ہوئے۔
ہلاک و زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیاجارہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق کہنا قبل از وقت ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔
ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضی کا کہنا ہے کہ دھماکا سی این جی پمپ کے الیکٹرک روم میں ہوا۔ ابتدائی طور پر دھماکا تخریب کاری نہیں لگتا اور دھماکے میں 4 افراد جاں 6 زخمی ہوئے ہیں۔
جانبحق ہونے والوں میں سلطان ولد عمران عمر 50/55 سال، باقی تین نامعلوم شناخت ہیں جبکہ زخمیوں میں عالیہ شوہر ہمایوں عمر 45 سال، عبدالوحید ولد ممتاز علی عمر 30 سال، سہیل ولد اسحاق عمر 35 سال، حریرا شوہر وقار عمر 21 سال، عابد ولد خیر محمد عمر 30 سال اور وقار ولد صدیق عمر 24 شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جس کمرے میں دھماکا ہوا اس میں کوئی سلینڈر نصب نہیں اور لگتا ہے دھماکا گیس بھر جانے سے ہوا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔
ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب پیٹرول پمپ پر دھماکے کے بعد
رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری حادثے کی جگہ پہنچ گئی۔