اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اہلیہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔
سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھاکہ جنید کی شادی دسمبر تک ہوجائے گی۔ ہوسکتا ہے دسمبرتک الیکشن کا اعلان ہوجائے اورجنید کی شادی آگے کرنی پڑجائے۔
ایک سوال کے جواب میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھاکہ میں تو مریم نواز کو 2018 سے وزیر اعظم دیکھ رہا ہوں بلکہ جب سے شادی ہوئی ہے میں اس کو وزیراعظم دیکھ رہا ہوں۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے اہلیہ سے متعلق جواب پر زوردار قہقہے بھی لگے۔