اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف
توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کے وکیل نے آج پھر جواب جمع کرانے کیلئے 2 ہفتوں کا وقت مانگ لیا جس پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وکیل کو 7 ستمبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی۔
عمران خان کے وکیل نے توشہ خانہ ریفرنس کی گزشتہ سماعت میں جواب داخل کرانے کیلئے بھی دو ہفتوں کا وقت مانگا تھا اور آج ایک بار پھر دو ہفتوں کا وقت مانگ لیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے اگر چوری نہیں کی ان کا دامن صاف ہے تو رسیدیں دیکھائِیں تو کیس ختم ہوجائے گا۔ دوسری طرف سماعت کے موقع پر الیکشن کمیشن کو جانے والے راستے بند کردیئے گئے تھے اور شاہرہ دستور کو بھی خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔