کراچی: انڈین ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور سے ‘لاہور میں دوست سے ملنے جانے کی کوشش’ کرنے والی 16 سالہ لڑکی نے پولیس اور انٹیلیجنس حکام کو چکرا کر رکھ دیا۔
پولیس نے 16 برس کی ایک لڑکی کو ایئرپورٹ سے حراست میں لینے کے بعد کہا تھا کہ اُس کا تعلق پاکستان سے ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق جمعے کو انڈین پولیس نے ایک لڑکی کو اس وقت ایئرپورٹ سے حراست میں لیا جب وہ بغیر پاسپورٹ اور ویزہ کے پاکستان کے لیے ٹکٹ بُک کر رہی تھیں۔