لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اسکول دو اگست سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسکول کھولنے لے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر مکمل طور پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔ اسکول کے واٹر ٹینک اور چھتوں کو کو بھی مکمل صاف کیا جائے گا۔
تعلیمی اداروں میں ڈینگی کے حوالے سے پوسٹرز اور بینرز بھی آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گھاس کی کٹائی سمیت کھڑا ہونے والا پانی فوری طور پر پر ختم کیا جائے گا۔ تعلیمی اداروں میں ہر قسم کے سپرے پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔