وانا (شھزادین وزیر) ضلع جنوبی وزیرستان سب ڈویژن وانا میں جانوروں کے موذی لمپی مرض نے تباہی مچادی۔
ویٹرنری ہسپتال وانا کے مطابق کہ جنوبی وزیرستان میں لمپی مرض بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ لمپی مرض کے باعث جنوبی وزیرستان کے مختلف تحصیلوں برمل، توئے خلہ، شکئی اور تحصیل وانا میں درجنوں جانور متاثر ہوگئے ہیں، جس کی علاج معالجہ کے لئے محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق اس موذی مرض سے اب تک جنوبی وزیرستان میں ایک درجن سے زائد گائے و دیگر گھریلو جانور ہلاک ہوگئے ہیں اور مرض بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔
عوامی حلقوں نے ہنگامی بنیادوں پر مذکورہ وبائی مرض کے خلاف اقدامات اٹھائیں۔ دوسری جانب ویٹرنری ہسپتال وانا کے مطابق مذکورہ موذی مرض کی ویکسین کراچی پہنچ چکی ہیں جلد جنوبی وزیرستان پہنچے گے۔