وزیر اطلاعات سندھ کا حلیم عادل کے بیان پر رد عمل

0
65

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے حلیم عادل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حلیم عادل ڈاکو راج کے علاوہ وزیراعظم سے لینڈ گریبرز کے حوالے سے بات کرتے تو اچھا ہوتا۔ حلیم عادل اگر سندھ کے عوام کے ساتھ سچا ہوتا تو وزیراعظم سے پانی کی تقسیم کا مسئلہ اٹھاتا اور حلیم عادل کو ڈاکو پروٹوکول میں نظر آرہے ہیں لیکن لینڈ گریبر کا پروٹوکول نظر نہیں آرہا۔ حلیم عادل کو سندھ اور پنجاب کے امن و امان کی صورتحال کا موازنہ کرنا چاہئے۔ حلیم عادل کو اندازہ ہوجائے گا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔ حلیم عادل نے اپنے بیان میں عمران خان حکومت کی نااہلی کی تصدیق کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حلیم عادل کہتا ہے کہ وفاقی حکومت ٹیکس کلیکشن نہیں کرسکتی۔ ہم تو شروع سے کہ رہے ہیں کہ عمران خان نے صرف ٹیکس کلیکشن بلکہ ہر سیکٹر میں ناکام ہوچکی ہے۔ سندھ کے آبادگاروں پر پانی چوری کا الزام لگا کر صوبے کا پانی چوری کرنے نہیں دینگے۔ آج ثابت ہوگیا کہ حلیم عادل پانی کے معاملے پر سندھ کے عوام کا ساتھ نہیں۔ حلیم عادل ہو یا فہمیدہ مرزا وہ پانی کے نظام میں کمی کی بات کرتے ہیں۔ یہ دونوں اور انکے دیگر لوگ ان کینالوں کی بات نہیں کرتے جو پنجاب نے غیرقانونی طور کھول دیئے ہیں اور  آپ حق کی بات کریں سندھ کے عوام کی آواز بنے، پانی پر سیاست نہ کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں