صحافیوں کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر سزا ہوگی، صوبائی وزیر اطلاعات سندھ

0
41

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیاکہ سندھ حکومت ہراچھے کام میں سب سے پہلے قدم بڑھاتی ہے۔آج سندھ اسیمبلی نے متفقہ طور پر جرنلسٹس پروٹیکشن اینڈ میڈیا پرسنز بل کی منظوری دے دی ہے۔صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سندھ اسمبلی میں بل کی منظوری کے جاری ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے صحافیوں سے بل منظور کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ سندھ حکومت نے چیئرمین کے ویژن کے مطابق بل منظور کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا تاریخی اقدام ہے، صحافیوں کے تحفظ کے لئے ایک جامع بل منظور کیا گیا ہے۔ بل صحافتی تنظیموں اور ملک کے سینئر صحافیوں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

مظہر عباس، ڈاکٹر جبار خٹک، جی ایم جمالی، فھیم صدیقی، پروفیسر توصیف احمد خان ،قاضی آصف، عاجز جمالی، فاضل جمیلی ، اویس اسلم اور دیگر نے بل کی تیاری میں بھرپور معاونت کی۔ انہوں نے کہا کہ بل کے تحت صحافیوں کے تحفظ کے لئے کمیشن کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔بل کے تحت میڈیا ورکرز اور صحافیوں کو پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں تحفظ حاصل ہوگا۔ صحافیوں کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر سزا ہوگی ۔

صحافی اپنی خبر کے ذرائع بتانے کا پابند نہیں ہوگا۔متاثرہ صحافی کو ضرورت پڑنے پر حکومت قانونی مدد فراہم کرے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں