اسپیکر قومی اسمبلی کل صبح ساڑھے 11 بجے حمزہ شہباز شریف سے وزیر اعلی کا حلف لیں، لاہور ہائی کورٹ

0
114

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے ‏اسپیکر قومی اسمبلی کو حکم کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی صبح 11 بجے حمزہ شہباز سے حلف لیں۔ حمزہ شہباز صبح وزیراعلی پنجاب کاحلف اٹھائیں گے۔

لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ
‏صدر مملکت، گورنر پنجاب نے نو منتخب وزیر اعلی کے حلف کے حوالے سے اپنے آئینی فرائض ادا نہیں کیے ،عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی اور آئین کے آرٹیکل پانچ، 189 اور آرٹیکل 201 کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب ہوئے۔

‏لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ صدر عارف علوی اور گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعلٰی پنجاب کا حلف نہ دلوا کر آئین اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی اور آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی کی وجہ سے وہ ریاست اور قانون کے وفادار نہیں۔ اگلہ مرحلہ پھر آرٹیکل 6 ہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں