روضہ رسولؐ کی بے حرمتی اُکسانے ورغلانے پر شیخ رشید احمد کے خلاف ایف آئی آر کے لئے درخواست جمع

0
108

اسلام آباد: تحریک انصاف کے کارکنوں اور فتنہ عمرانیہ کے پیروکاروں کو توہین حرم مدنی پر اُکسانے پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ میں ایف آئی آر کے لئے درخواست جمع کروادی گئی ہے۔

سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایڈووکیٹ نیاز اے نیازی نے مسجد نبوی اور روضہ رسولؐ کی بے حرمتی پر اکسانے اور ورغلانے پر شیخ رشید احمد کے خلاف ایف آئی آر کے لئے تھانہ چترال میں درخواست دے دی ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ گزشتہ 8 سال سے ملک بھر میں جلائو گھیرائو، آگ لگانے، مزہبی کارڈ اور ملک میں دہشت گردی کیلئے عام عوام سادہ پاکستانیوں کو ورغلا کر ملک میں فساد کیلئے مسلسل کوشش کررہے ہیں اور گزشتہ روز سعودی شاہ سلمان کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان کو سعودی عرب دورے کی دعوت دی گئی تھی جس پر شیخ رشید نے میڈیا پر دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا استقبال کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں