کوئٹہ: مدینہ منورہ واقعہ پر بلوچستان اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروادی گئی۔ قرارداد جے یو آئی کے رکن صوبائی اسمبلی اصغر ترین کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی ہے۔
قراداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان مدینہ پاک کی گستاخی اور بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ یہ ایوان اس واقعہ میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر کے خلاف کاروائی کامطالبہ کرتا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف حرم پاک کی توہین اور گستاخی ہے بلکہ ہمارے اقدار ملکی تشخص کو بدنام کیا گیا۔ گزشتہ روز بلوچستان کے ایک اہم قومی و قبائلی رہنما کی بھی بے توقیری کی گھٹیاں کوشش کی گئی ہے۔