ڈسٹرکٹ سینٹرل’ عزیزآباد میں غیر قانونی تعمیرات پر عید کے بعد فلاحی تنظیم کا ایس ایچ او سمیت ایس بی سی اے کے خلاف احتجاج کا اعلان

0
9

کراچی(رپورٹ: ایم جے کے) ڈسٹرکٹ سینٹرل عزیزآباد میں غیر قانونی تعمیرات پر عید کے بعد فلاحی تنظیم کا احتجاج کا اعلان، احتجاج ایس بی سی اے سینٹرل افسران اور تھانہ عزیزآباد ایس ایچ او کے ملوث ہونے پر کیا جاۓ گا، این جی او، احتجاج کا مقصد اہل علاقہ عزیزآباد اور اہلخانہ کو ان کرپٹ افسروں کا اصل چہرہ دیکھنا ہے، شعور نامی این جی او۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل عزیزآباد میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ رک نہ سکا، جس میں ایس بی سی اے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، انسپیکٹر اور اس کے علاوہ تھانہ عزیزآباد ایس ایچ او کے ملوث ہونے کے کردار سامنے آئے ہیں، جس پر شعور نامی این جی او نے علاقہ عزیزآباد میں عید کے بعد احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

شعور نامی این جی او نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ ایس بی سی اے ڈسٹرکٹ سینٹرل اور تھانہ عزیزآباد کے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث کرپٹ افسران کے خلاف احتجاج ہوگا، احتجاج کا مقصد اہل علاقہ اور اہلخانہ کو ان کرپٹ افسروں کا اصل چہرہ دیکھنا ہے، کرپٹ افسران کی سرپرستی اور پوسٹنگ کے دوران بننے والی عمارتوں کی فہرست مرتب کرکے چیف سیکریٹری سے نوکری برخاست کی درخواست کی جائیگی، اس کے علاوہ وزیر اعلی سندھ ،چیف سیکریٹری، آجی سندھ، کمشنر کراچی، کراچی پولیس چیف، ڈی سی سینٹرل، ڈی آئی جی ویسٹ زون، ایس ایس پی سینٹرل کو بھی ان افسران کی کرپشن کے ثبوت بھی پیش کئے جائیں گے، کرپٹ افسران کی تصاویر الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا پر چلائی جائیگی اور عوام سے ان کرپٹ افسران کے بائیکاٹ کی استدعا ہوگی، غیر قانونی تعمیرات کی کمائی کھانے والے افسران اور ان کے چیلوں کے چہرے عیاں کئے جائیں گے، معاشرہ ایسے افراد کا بائیکاٹ کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں