زور سے کہو کہ یہ ممکن نہیں!

0
50

تحریر: نصرت امین

درست سوچنے کی صلاحیت فرد اور معاشرے کی فوری اصلاح اور ترقی کا یقینی ذریعہ ثابت ہوتی ہے۔

گمراہ کن خبروں کے اِس دور میں کوئی تحریر یا تصویر دیکھ کر، یا کسی کی کہی کوئی بات سُن کر فوری طور پر یہ فیصلہ کرنا اب ضروری ہوگیا ہے کہ آیا یہ بات سچ ہے بھی یا نہیں، یا پھر کس حد تک سچ ہو سکتی ہے!

کسی تصویر یا منظر میں ظاہر ہونے والی معلومات، یا کسی خبر یا مضمون میں موجود اصل پیغام پرمکمل یا جزوی طور پر یقین کرنے یا نہ کرنے کا براہ راست تعلق آپ کے تجربات اور مطالعے پر ہوتا ہے۔ اور اپنے تجربات اور مطالعے سے صحیح اور بھرپور استفادہ کرنے کے لئے مشاہدے کا مضبوط ہونا بھی ضروری ہوتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ زندگی کے خاص و عام معاملات میں عقل کے بہترین استعمال کے لئے اچھے تعلیمی کیریئر کے ساتھ ساتھ، جنرل ہسٹری، جیوگرافی، لٹریچر، سوشل سائنسز، فلسفہ وفنون، نیچر اور ماحولیات اور وائلڈ لائف سے دلچسپی اور ان مضامین کا مناسب حد تک مطالعہ ضروری ہے۔

اچھے مشاہدے کے ساتھ ایسی دلچسپیاں اور ایسا مطالعہ، آپ کی روز مرہ کی زندگی میں خوشگوار اور بہتر تبدیلیوں کا سبب بن سکتا ہے۔ اور تصور کرنے کی طاقت (دی پاور آف ایمجینیشن) ان تبدیلیوں میں یقیناً چار چاند لگا سکتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں