کراچی: ایس ایس پی عارف عزیز کے مطابق جعلی ڈاکٹر بن کر مریضوں کو لوٹنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمہ ڈاکٹر کے لباس میں سول ہسپتال میں داخل ہوکر وارداتیں انجام دیتی تھی، ملزمہ مریضوں کو بے ہوشی کی دوائی لگا کر موبائل فونز اور زیورات وغیرہ چوری کرتی تھی۔ ملزمہ ہسپتال کے مختلف وارڈز میں موجود مریضوں کو اپنا نشانہ بناتی تھی۔
ملزمہ کی شناخت رقیہ کنول کے نام سے ہوئی ہے اور ملزمہ کو تھانہ عیدگاہ کی حدود سول ہسپتال کراچی سے گرفتار کیا گیا، ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔