کراچی: سندھ حکومت اور آرٹس کونسل کے مشترکہ تعاون سے قائم کووڈ 19ویکسی نیشن سینٹر میں زبردست انتظامات کئے گئے ہیں۔ یہ بیماری ساری دنیا میں پھیل چکی ہے اس سے بچاوئو کیلئے ویکسین لگوانا بے حد ضروری ہے۔ میں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی سے کرونا کی ویکسین لگوالی ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین ونگ کی صدر اور آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے کراچی آرٹس کونسل آمد پر کورونا سے بچائو کی ویکسین لگوانے کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل نے بہت اچھا انتظام کیا ہوا ہے۔ سند ھ حکومت اور آرٹس کونسل کے تعاون سے یہاں بہترین سہولیات دی گئی ہیں۔ میری سب سے درخواست ہے کہ کورونا سے بچائو کی ویکسین ضرور لگوائیں یہ بیماری ساری دنیا میں پھیل چکی ہے۔ اس سے بچائو کیلئے ویکسین بے حد ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچاس سال سے اُوپر کے خواتین و حضرات پہلی تاریخ کے بعد اس سہولت سے فائدہ ضرور اُٹھائیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے یہ سہولت بلکل فری ہے، اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے فریال تالپور کو خوش آمدید کہا فریال تالپور کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر منور علی تالپور اور سہیل انور سیال اور پارلیمانی سیکریٹری صحت قاسم سومرو بھی موجود تھے۔