اسلام آباد: حکومتی وزراء کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سید فخر امام، فواد چوہدری اور ڈاکٹر بابر اعوان شریک تھے۔
ملاقات میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور کورونا کے دوران قومی اسمبلی کے اجلاس میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کو بامعنی بنانے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ایوان کا ماحول سازگار بنانے کے لیے حکومتی وزراء کی یقین دہانی کروائی۔
قومی اسمبلی اجلاس قانونی اور انتخابی اصلاحات پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔ انتخابی اصلاحات کے لیے حکومت اپوزیشن کو ہر طرح کا فورم مہیا کرنے کے لیے تیار ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل جا رہی ہے۔ اپوزیشن اور حکومت انتخابی اصلاحات کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور اصلاحات کے حوالے سے تمام جماعتوں سے بات کروں گا۔ اپوزیشن اور حکومت انتخابی اصلاحات پر اپنی تجاویز دے اور ہمیں ساتھ مل کرانتخابی اصلاحات پر بات کرنی چاہیے تاکہ عوام کا انتخابی عمل پر اعتماد بحال ہو سکے۔
سید فخر امام نے پارلیمانی سفارتکاری کے زریعے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر اسپیکر کی کوششوں کو سراہا۔ چوتھی اسپیکرز کانفرنس میں کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کو تسلیم کیا جانا پاکستان کی کامیابی ہے۔