کراچی: اسمبلی بلڈنگ اسمبلی آڈیٹوریم میں صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے پریس کانفرنس وزیر تعلیم سعید غنی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بجٹ سیشن میں اپنے شعبے کی کارکردگی بتانے کا موقع نہیں ملا پہلے ملازمین اپنی مرضی کے مطابق اپنے تبادلے کروالیتے تھے۔ ہم نے تبادلوں کی نئی پالیسی بنائی ہے جسے کابینہ سے منظور کروایا ہے نئی پالیسی کے مطابق تین درجے رکھے گئے ہیں پالیسی کے مطابق تبادلہ تعلیمی سال کے آغاز سے شروع ہوگا۔
نئے اساتذہ کی بھرتی کا عمل کورونا کی وجہ سے رک گیا تھا ہم یوسی کی بنیاد پر بھرتیاں کریں گے پی ایس ٹی کا گریڈ بھی بڑھادیا ہے اور تعلیمی قابلیت میں بھی اضافہ کیا ہے۔ ہم 37 ہزار سے زائد اساتذہ بھرتی کرنے جا رہے ہیں تعلقہ ایجوکیشن آفیسر اساتذہ کے بجائے پبلک سروس کمیشن سے بھرتی کرینگے۔ اساتذہ کی تربیت کے اداروں کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ان اداروں کو پبلک پرائیوات پارٹنر شپ کے تحت میرٹ پر چلائیں گے۔ ہم نجی اسکولوں کو رجسٹرڈ کرنے کا سلسلہ شروع کررہے ہیں کالعدم تنظیموں کے تعلیمی ادارے بھی بہتر انداز میں چلا رہے ہیں۔ ہر اسکول کو بائیو میٹرک سسٹم دینگے جہاں نا صرف اساتذہ بلکہ طلبا کی بھی حاضری ہوگی۔ اساتذہ کی کمی کی وجہ سے بند دو ہزار سے زائد اسکول کھولے ہیں بجٹ میں تعلیم کے لیے اضافہ کیا گیا ہے۔