کراچی: پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور سابق صدر آصف زرداری کی آڈیو منظر عام پر آگئی، ملک ریاض عمران خان کی طرف سے ڈیل کا پیغام آصف زرداری کو پہنچا رہے ہیں جس پر آصف زرداری کہتے ہیں کہ اب یہ ممکن نہیں ہے۔
آڈیو وائس میں ملک کے معروف پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان مجھ پر آصف زرداری سے صلح کروانے کے لیے مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے۔ لیکن آصف زرداری نے صاف کہہ دیا ہے کہ اب بہت دیر ہو چکی ہے اب یہ ناممکن ہے۔