وزیر تعلیم و محنت سندھ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس

0
98

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری تعلیم احمد بخش ناریجو،  ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر فوزیہ، نون ایپ کے عبدالحد خان سمیت دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں نون نامی تعلیمی موبائل ایپ کے ذریعے کلاس نہم تا انٹر تک کے طلبہ و طالبات کو آن لائن ایجوکیشن اور امتحانات کی تیاری کے حوالے سے بچوں کو سہولیات کی فراہمی ہے۔ اس ایپ سے اس وقت ملک بھر میں 10 لاکھ جبکہ صوبہ سندھ میں ڈھائی لاکھ بچے رجسٹرڈ ہوچکیں ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس موبائل ایپ میں رجسٹرڈ ہونے کے لئے لنک ایس ای ایل ڈی کے تحت ہو۔ صوبہ سندھ واحد صوبہ ہے، جس نے کرونا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد آن لائن تعلیم کے آسان حصول کے لئے تمام آپشن کو استعمال کیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ نون نامی ایپ میں بھی طلبہ کو انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو اور سندھی زبان میں بھی تمام ہدایات فراہم ہوسکیں۔ جس طرح محکمہ تعلیم سندھ نے مائیکرو سوفٹ کے تعاون سے طلبہ اور اساتذہ کو آن بورڈ لیا ہے ہم دیگر ذرائع کو بھی استعمال کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں