کراچی: نصیر عبداللہ حسین لوتھا سمٹ بینک کے بورڈ پر ظفر صدیقی کی جگہ ڈائریکٹر بن گئے۔ نصیر عبداللہ حسین لوتھا نے سمٹ بینک کے 3 کروڑ 98 لاکھ 60 ہزار شیئرز خرید لئے۔ فی حصص 2.51 روپے کے حساب سے 10 ارب روپے میں اکثریتی حصص نصیر لوتھا کو فروخت کئے گئے۔
سمٹ بینک کا کہنا ہے کہ اکثریتی حصص خریدنے سے نصیر عبدالله حسین لوتھا انتظامی کنٹرول حاصل کرنے کے اہل ہوگئے۔ سمٹ بینک کچھ دن قبل پاکستان ہائوسنگ فائنانس کمپنی کی سلک بینک کو خریدنے کی پیشکش بھی سامنے آچکی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مالی طور پر کمزور دونوں نجی بینکس کی فروخت سے ملک کا بینکاری شعبہ مظبوط ہوگا۔ آئی ایم ایف نے بھی مالی طور پر کمزور بینکس کی ری اسٹرکچرنگ کی شرط عائد کر رکھی ہے۔