کراچی: پاکستان کے ایک نجی بینک کو خریدنے کیلئے تیسرا خریدار سامنے آگیا۔ یو بی ایل نے سلک بینک کو خرید کر اپنے ساتھ ضم کرنے پر کام شروع کردیا۔
یو بی ایل نے سلک بینک کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کیلئے اسٹیٹ بینک سے اجازت مانگ لی۔ بینک آف سائوتھ سوڈان اور پاکستان ہائوسنگ فائنانس کمپنی بھی سلک بینک خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں۔ مالی بحران کے شکار سلک بینک کی فروخت کئی سال سے مکمل نہیں ہوپائی ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کو کمزور مالیات کے بینکس ایکدوسرے میں ضم کرنے یا فروخت کرنے کا پہلے ہی کہہ رکھا ہے۔