وانا (شھزادین) جنوبی وزیرستان وانا بازار میں نامعلوم افراد کی فاٸرنگ سے شہید ہونے والا اے ایس آئی اسلم جاوید کی نماز جنازہ ان کی آبائی قبرستان وانا علاقہ زیڑینور میں ادا کی گئ۔
نماز جنازعہ میں ڈی پی او سائوتھ وزیرستان خانزیب خان پی ایس پی نے شرکت کی۔ ڈی پی او خانزیب خان پی ایس اپی نے شہید کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔
ڈی ایس پی سرکل جناب اقبال بلوچ اور ڈی ایس پی نادر خان نے بھی پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ اس کے علاوہ ساوتھ وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پولیس افیسرز سمیت عام لوگوں نے کثیر تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شہیدکو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی گٸی اور پوری سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا
ڈی پی او سائوتھ جناب خانزیب خان پی ایس پی نے جاۓ وقوعہ جہاں پر کل یہ واقعہ پیش ایا تھا کا دورہ کرکے تفیصل سے جاٸزہ بھی لیا گیا۔