️کابل: افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان نے پولیس قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ٹاؤن پولیس چیف سمیت 10 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہلمند کے علاقے سنگین کی مرکزی شاہراہ پر طالبان مجاھدین نے پولیس قافلے پر دھاوا بول دیا، حملہ اتنا اچانک تھا کہ پولیس کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔
پولیس قافلے پر حملے میں ٹاؤن پولیس چیف محمد سروری سمیت 10 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جوابی کارروائی میں 15 طالبان بھی شہیدہو گئے تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی پولیس نے شہید ہونے والے مجاہدین کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔
️دریں اثناء قندھار صوبے میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ️ایک روز قبل بھی ہلمند میں کار بم دھماکے میں افغان فوج کے 3 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔