گورنر سندھ کی گاڑی میں کتے کی سیر پر ڈی ایم کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کا ردعمل

0
63

کوئٹہ: گورنر سندھ کی گاڑی میں کتے کی سیر پی ڈی ایم کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حافظ حمداللہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

حافظ حمداللہ کا ردعمل میں کہنا تھا کہ ملک میں لوگ بھوک افلاس سے تنگ ہیں اور یہاں کتے گاڑیوں میں سیر کررہے ہیں،
غریب خودکشی کر رہا ہے۔ والدین غربت سے اپنے بچوں کو مار دیتے یا نہر میں پھینک دیتے ہے۔ سندھ میں گورنر صاحب کا کتا شاہانہ انداز میں پروٹوکول میں سیر کر رہا ہے۔ نااہل حکمرانوں کو انسانوں سے نہیں کتوں سے پیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ تبدیلی جس کا قوم کے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا؟ اور آپ نے تو ریاست مدینہ قائم کرنے کاوعدہ کیا تھا؟ چند روز قبل بھی عوام سڑکوں پر تھی اور عمران خان کتوں سے کھیل رہے تھے۔ پی ڈی ایم اس بے حس نالائق اور نااہل حکومت کے خاتمہ کا فیصلہ کرچکی ہے۔ واہ یہ تبدیلی، واہ یہ ہے نیا پاکستان؟ واہ یہ ہے ایک پاکستان؟۔ چارلی چیپلن اور انکی ٹیم کی حکومت میں ہے جوکہ مسخرے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں