وزیر خارجہ کی گورنر پنجاب سے ملاقات

0
57

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اسلام آباد میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات۔

دوران ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، کورونا عالمی وبائی چیلنج سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے غیر فطری اور مصنوعی اتحاد کی قلعی کھل چکی ہے اور پی ڈی ایم کا شیرازہ بہت جلد بکھرنے کو ہے۔ باشعور عوام نے پی ڈی ایم کے کھوکھلے نعروں اور جلسے جلوس کی احتجاجی سیاست کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کرونا ویکسین کے حصول کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کاوشوں کو سراہا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں