گیٹ آؤٹ، چیف جسٹس کا مرتضیٰ وہاب کو ہٹانے کا حکم کا حکم

0
145

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کو عدالت میں تکرار مہنگی پڑگئی۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے گٹر باغیچہ کیس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کو ہٹانے کا حکم دے دیا۔ کراچی رجسٹری میں سخت جملوں کی تکرار کے بعد صورتحال پر چیف جسٹس بے کہا کہ یہ زمین آپ کی ملکیت نہیں جائیں فریر ہال ہل پارک ابن قاسم پارک بھی لے لیں۔

مرتضی وہاب نے جسٹس قاضی امین کے روبرو کہا کہ تو کیا ہم حکومت چھوڑ دیں جس پر جسٹس گلزار نے کہا کہ نکل جائو اس عدالت سے۔ جسٹس قاضی امین سے بدتمیزی کرنے پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب سے کہا گٹ آئوٹ۔ عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کسی مناسب شخص کو ایڈمنسٹریٹر لگائیں۔ اس کے ساتھ ہی فیصلہ لکھواتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ‏مرتضی نے وہاب کہا کہ کیا کریں حکومت چھوڑدیں گھر چلے جائیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ گیٹ آؤٹ، مرتضی وہاب کو ہٹاکر کسی قابل شخص کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنایا جائے۔ کے ایم سی نے رفاعی پلاٹس بیچ بیچ کر خوب مال بنایا۔

غریبوں کی بے دخلی کے سخت مخالف سعید غنی کے روشن امکانات ہوگئے ہیں اور مرتضٰی وہاب مئیر کراچی کے مضبوط امیدوار ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے مرتضی وہاب کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں