لاہور: تجزیہ نگار کباڑیا چوہدری غلام حسین بینک ڈیفالٹ کے پرانے کیس میں ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے نے چوہدری غلام حسین کو گلبرگ کافی شاپ سے گرفتار کیا ہے، چوہدری غلام حسین پر بینک ڈیفالٹ کا پرانا کیس تھا۔
چوہدری غلام حسین کے بیٹے کے مطابق ان پر ایف آئی اے میں ایک پرانا مقدمہ چل رہا تھا۔ چوہدری غلام حسین نے سال 2003 میں جعلی دستاویزات کے عوض بینک سے 5 کروڑ 70 لاکھ کا قرض لیا تھا۔ مقدمے میں چوہدری غلام حسین کے دو بیٹے بھی اشتہاری ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چوہدری غلام حسین مقدمہ نمبر 94/2011 میں کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھے۔ چوہدری غلام حسین نے سال 2003 میں جعلی دستاویزات کےعوض بینک سے 5 کروڑ 70 لاکھ کا قرض لیا تھا۔ مقدمے میں چوہدری غلام حسین کے دو بیٹے بھی اشتہاری ہیں۔ چوہدری غلام حسین کے مقدمہ ہٰذا میں بینکنگ کورٹ-1 لاہور نے دائمی وارنٹ (ناقابل ضمانت وارنٹ) جاری کیے ہوئے تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔