کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر کی تمام جامعات پیر سے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزیر برائے جامعات، بورڈ اسماعیل راہو نے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پیر سے کراچی سمیت سندھ بھر کی جامعات اور بورڈ کھلیں گے۔
ّویکسینیشن نہ کروانے والے طالبعلموں اور اسٹاف کو جامعہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔