پشاور: اقبال کے شاہینوں کی اڑان جاری اور پاکستان میں سوشل میڈیا کا بے دریغ استعمال کے نتائج آنا شروع ہوگئے جبکہ بونیر، چارسدہ کا سکور پانچ ہوگیا۔
چینی اور بھارتی لڑکیوں کے بعد چارسدہ کا نوجوان بھی ساؤتھ امریکہ کی دلہن لے آیا۔
چار سدہ کے اکرام اللہ اور ساؤتھ امریکا کی 36 سالہ نیکولی آناراگلسالوس کی ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی جہاں دونوں نے گفتگو کا آغاز کیا۔ پھر محبت ہوئی اور وہ دوڑی دوڑی پاکستان آپہنچی۔
نیکولی آناراگلسالوس نے اسلام قبول کر لیا جس کے بعد امریکی لڑکی نے اسلامی نام نورین رکھ لیا۔