اسلام آباد: صدر عارف علوی کو نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز کے ریکٹر کی بریفنگ کے دوران صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی اور سائنسی ترقی کیلئے آئی ٹی شعبے میں ترقی کیلئے فعال اقدامات اٹھائے جائیں اور عالمی سطح پر ترقیاتی پالیسیوں کا فوکس ترقیاتی منصوبوں سے انسانی وسائل کی فکری ترقی کی سمت جارہا ہے۔ پاکستان کو انسانی وسائل کی سائنسی اور فکری ترقی کے لئے جدید حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ ملک کی ترقی کے لئے اکیڈیمیا -انڈسٹری روابط ضروری ہیں اور ہائبرڈ اور آن لائن تعلیم کی فراہمی پر خصوصی توجہ، طلبا کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انتظامیہ چوتھے صنعتی انقلاب کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے طلباء کو تیار کریں، تحقیق و ترقی پر توجہ دیں۔
صدر عارف علوی کو نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز کے ریکٹر کی بریفنگ کے دوران بتایا کہ یونیورسٹی ملکی سافٹ ویئر انڈسٹری کو انسانی وسائل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے اور یونیورسٹی کے پانچ کیمپسزمیں 13،000 طلباء مختلف پروگراموں میں زیر تعلیم ہیں۔ سال 2000 سے اب تک 24،000 طلباء مختلف شعبوں میں فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔ ادارہ ضرورت مند اور ہونہار طلباء کو ہر سال 24 کروڑ روپے کی مالی امداد اور وظائف فراہم کرتا ہے اور اس وقت 1،500 طلباء یونیورسٹی کی فراہم کردہ مالی اعانت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔